الہدف نے ویب سائٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 40 سالہ فلسطینی قیدی کو ہفتہ کے روز شہید کر دیا گیا ہے۔
الہدف نے ناجائز صیہونی ریاست کے اہلکاروں کو قیدی کی شہادت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قیدی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسے مقبوضہ القدس میں بغیر اجازت داخل ہونے کے بہانے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کی حالت خراب ہونے پر اسے محض اسپتال بھیجا گیا تھا، لیکن وہ ہفتہ کی صبح جان کی بازی ہار گیا۔
فلسطینی قیدی کلب کے مطابق قیدی کے ساتھ جو کچھ ہوا اسے صہیونیوں کا ایک اور جرم سمجھا جاتا ہے، اس لیے حکومت کو ایسے تمام جرائم بشمول دانستہ طبی بددیانتی کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔
بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کی فوجی دستوں نے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے کے بہانے کچھ فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے اور ان پر گولیاں بھی برسائی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ